STRESS

Other Chapters

  • س1: فورس/قوت کی تعریف کریں۔
    جواب: کسی جسم پر لگنے والا دباؤ یا کھچاؤ فورس کہلاتی ہے۔ فورس کی اکائی نیوٹن (N) ہے۔
  • س2: قوت کی اقسام کے نام لکھیں۔
    جواب: اقسام درج ذیل ہیں:
    • ● براہِ راست قوت
      • ● تناؤ کی قوت (Tensile Force)
      • ● دباؤ کی قوت (Compressive Force)
        • ● محوری قوت (Axial Force)
        • ● غیر مرکزی قوت (Eccentric Force)
    • ● قینچی قوت (Shear Force)
  • س3: ڈائریکٹ فورس کی تعریف کریں۔
    جواب: ایسی فورس جو کسی بھی لگنے والے جسم کے ساتھ 90 ڈگری کا زاویہ بنائے، ڈائریکٹ فورس کہلاتی ہے۔ اسے نارمل فورس بھی کہا جاتا ہے۔Direct Force
  • س4: شیئر فورس کی تعریف کریں۔
    جواب: ایسی فورس یا طاقت جو کسی بھی جسم کے ساتھ مماس بنائے (یعنی 90 ڈگری کے علاوہ کا زاویہ بنائے) شیئر فورس کہلاتی ہے۔Shear force
  • س5: محوری قوت (Axial Force) کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ فورس جو کسی جسم کے مرکز پر لگے، Axial فورس کہلاتی ہے۔axial force
  • س6: اکسنٹرک قوت (Eccentric Force) کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ فورس جو جسم کے مرکز سے ہٹ کر لگے، Eccentric فورس کہلاتی ہے۔eccentric force
  • س7: ٹینشن کی تعریف کریں۔
    جواب: لمبائی میں اضافہ ٹینشن کہلاتا ہے۔
  • س8: کمپریشن کی تعریف کریں۔
    جواب: لمبائی میں کمی کمپریشن کہلاتی ہے۔
  • س9: ٹینسائل فورس کی تعریف کریں۔
    جواب: ایسی فورس جو ٹینشن (لمبائی میں اضافہ) پیدا کرے، ٹینسائل فورس کہلاتی ہے۔
  • س10: کمپریسیو فورس کی تعریف کریں۔
    جواب: ایسی فورس جو کمپریشن (لمبائی میں کمی) پیدا کرے، کمپریسیو فورس کہلاتی ہے۔
  • س11: اسٹریس کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ اسٹریس جو Shear فورس کی وجہ سے پیدا ہو، Shear اسٹریس کہلاتی ہے۔ اس کا فارمولا درج ذیل ہے:Stress
  • س12: اسٹریس کی اقسام کے نام لکھیں۔
    جواب: اقسام درج ذیل ہیں:
    • ● براہِ راست اسٹریس (Direct Stress)
      • ● کھچاؤ کا اسٹریس (Tensile Stress)
      • ● دباؤ کا اسٹریس (Compressive Stress)
    • ● شیئر اسٹریس (Shear Stress)
  • س13: براہِ راست دباؤ (Direct Stress) کی تعریف کریں۔
    جواب: براہِ راست دباؤ وہ دباؤ (Stress) ہے جو اُس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی قوت (Force) کسی مواد (Material) کے عرضی رقبے (Cross-Sectional Area) پر عمودی (Perpendicular) طور پر عمل کرتی ہے۔

    فارمولا:
    Direct Stress = Direct Force / Area
  • س14: Shear اسٹریس کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ اسٹریس جو Shear فورس کے نتیجے میں پیدا ہو، Shear اسٹریس کہلاتی ہے۔ اس کا فارمولا درج ذیل ہے:shear stress
  • س15: کچاؤ والے سٹریس کی تعریف کریں
    جواب: وہ اسٹریس جو کھچاؤ (Tensile Force) کی وجہ سے پیدا ہو، Tensile اسٹریس کہلاتی ہے۔tensile stress
  • س16: دباؤ والے سٹریس کی تعریف کریں
    جواب: وہ اسٹریس جو دباؤ (Compressive Force) کی وجہ سے پیدا ہو، Compressive اسٹریس کہلاتی ہے۔compressive stress
  • س17: مندرجہ ذیل نظاموں میں اسٹریس کی اکائی لکھیں:
    جواب:
    SystemMeasuring Unit
    MKSkg/m2
    CGSg/cm2
    FPSlbs/ft2
    SIN/m2
  • س18: Bending اسٹریس کی تعریف کریں۔
    جواب: وہ اسٹریس جو Bending مومنٹ کی وجہ سے پیدا ہو، Bending اسٹریس کہلاتی ہے۔
  • س19: ایسے مختلف طریقے درج کریں جن سے فورسز ساختی ارکان پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
    جواب: کچھ طریقے درج ذیل ہیں:
    • ● کھچاؤ(Tension)
    • ● دباؤ(Compression)
    • ● شیئرنگ(Shearing)
    • ● جھکاؤ(Bending)
    • ● ٹوَرشن(Torsion)
  • س20: عام اور خالص بینڈنگ میں فرق کریں۔
    جواب: وہ بینڈنگ مومنٹ جو ایسی فورسز سے پیدا ہو جو couple نہ بنائیں، عام بینڈنگ کہلاتی ہے۔
    وہ بینڈنگ مومنٹ جو ایسی فورسز سے پیدا ہو جو couple بنائیں، خالص بینڈنگ کہلاتی ہے۔
  • س21: نیوٹرل سطح کی تعریف کریں۔
    جواب: نیوٹرل سطح بیم کی وہ سطح ہوتی ہے جس پر نہ کھچاؤ ہوتا ہے اور نہ دباؤ۔ اس سطح پر فورس اور اس کے اثرات صفر ہوتے ہیں۔
  • س22: آپ سیکشن ماڈیولس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
    جواب: مومینٹ آف انرشیا اور مرکز سے انتہائی ریشہ تک فاصلے کا تناسب سیکشن ماڈیولس کہلاتا ہے۔
  • س23: بینڈنگ تھیوری کے دو اصول بیان کریں۔
    جواب: دو اصول درج ذیل ہیں:
    • ● بیم سیدھی ہوتی ہے
    • بیم کا مادہ لچکدار (Elastic)● ہوتا ہے
    • ● ہکس کا قانون بیم کے مادے پر لاگو ہوتا ہے
  • س24: بینڈنگ مساوات بیان کریں۔
    جواب: bending equationجہاں:
    M = بینڈنگ مومنٹ
    I = مومینٹ آف انرشیا
    E = ینگس ماڈیولس
    R = مڑنے کا رداس
mechanics — chapter-1 | GCT Notes