س1: کالم کی تعریف کریں۔
جواب:کالم ایک عمودی ساختی جزو ہوتا ہے جو کمپریسیو لوڈز کو سہارا دینے کے لیے بنایا جاتا ہے اور بیمز یا سلیبز سے وزن کو بنیاد تک منتقل کرتا ہے۔
س2: کالم کا کیا کام ہے؟
جواب:کالم کا بنیادی کام سلیب اور بیم کے بوجھ کو فٹنگ (فوٹنگ) تک منتقل کرنا ہوتا ہے۔ کالم کمپریسیو فورسز کا مقابلہ کرتا ہے۔
س3: ایکسیلی لوڈڈ کالم کیا ہوتا ہے؟
جواب:ایکسیلی لوڈڈ کالم وہ کالم ہوتا ہے جس میں تمام بوجھ (فورسز) کالم کے مرکز (سنٹرائیڈ) پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
س4: سلنڈر کالم کی تعریف کریں۔
جواب:سلنڈر کالم وہ کالم ہوتا ہے جس کا قطر اس کی اونچائی کے مقابلے میں کمزور ہوتا ہے اور یہ بکلنگ کی وجہ سے فیل ہوتا ہے۔
س5: لیٹرل ٹائز (Lateral Ties) کا کیا مطلب ہے؟
جواب:لیٹرل ٹائز چھوٹے قطر کی سٹیل کی بارز ہوتی ہیں جو ری انفورسڈ کنکریٹ کالمز میں مین لانگیٹیوڈینل ری انفورسمنٹ کو اپنی جگہ رکھنے اور بکلنگ روکنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
س6: لانگیٹیوڈینل بارز (Longitudanal Bars) کی تعریف کریں۔
جواب:لانگیٹیوڈینل بارز وہ مین ری انفورسمنٹ بارز ہوتی ہیں جو کالمز اور بیمز جیسے ساختی اجزاء کی لمبائی کے ساتھ رکھی جاتی ہیں تاکہ ایکسیل اور بینڈنگ اسٹریسز کا مقابلہ کیا جا سکے۔
س7: ہیلیکل ٹائز (Helical Ties) کی تعریف کریں۔
جواب:ہیلیکل ٹائز سپائریل شکل کی ری انفورسمنٹ بارز ہوتی ہیں جو دائرہ نما کالمز میں لانگیٹیوڈینل بارز کے گرد لپٹی ہوتی ہیں تاکہ کالم کو بند کیا جا سکے اور ڈکٹائلٹی بڑھائی جا سکے۔
س8: لیٹرل ٹائز کی پیچ کیا ہوتی ہے؟
جواب:لیٹرل ٹائز کی پیچ ری انفورسڈ کنکریٹ کالم میں دو مسلسل لیٹرل یا ٹرانسورس ٹائز کے درمیان مرکز سے مرکز تک کا فاصلہ ہوتا ہے۔
س9: سلنڈرنس ریشو (Slenderness Ratio) کیا ہے؟
جواب:سلنڈرنس ریشو کالم کی ایفیکٹو لمبائی کا اس کے کم از کم ریڈیئس آف جائریکشن سے تناسب ہوتا ہے۔
س10: چھوٹے کالم (Short Column) کی تعریف کریں۔
جواب:چھوٹا کالم وہ ہوتا ہے جو بنیادی طور پر براہ راست کمپریشن کی وجہ سے فیل ہوتا ہے۔ اس کا سلنڈرنس ریشو 80 سے کم ہوتا ہے یا اس کی اونچائی اس کی کم از کم عرض کے 10 گنا سے کم ہوتی ہے۔
س11: لمبے کالم (Long Column) کی تعریف کریں۔
جواب:لمبا کالم وہ ہوتا ہے جو بنیادی طور پر بینڈنگ کی وجہ سے فیل ہوتا ہے۔ اس کا سلنڈرنس ریشو 80 سے زیادہ ہوتا ہے یا اس کی اونچائی اس کی کم از کم عرض کے 30 گنا سے زیادہ ہوتی ہے۔
س12: فوٹنگ (Footing) کیا ہے؟
جواب:فوٹنگ کسی ساخت کا سب سے نچلا حصہ ہوتا ہے جو کالمز یا دیواروں سے آنے والے بوجھ کو زمین تک منتقل کرتا ہے۔
س13: فوٹنگ کا کیا کام ہے؟
جواب:فوٹنگ کا کام ساخت کا بوجھ محفوظ طریقے سے زمین تک پہنچانا ہوتا ہے تاکہ زیادہ سیٹلمنٹ یا فیل ہونے سے بچا جا سکے۔
س14: فوٹنگ کی گہرائی نکالنے کا فارمولا لکھیں۔
جواب:فوٹنگ کی گہرائی (D) کا حساب درج ذیل فارمولا سے کیا جا سکتا ہے: نوٹ:
س15: سٹِرپس (Stirrups) کی تعریف کریں۔
جواب:Stirrups بند لوپ والی سٹیل بارز ہوتی ہیں جو ری انفورسڈ کنکریٹ بیمز اور کالمز میں مین ری انفورسمنٹ کو اپنی جگہ رکھنے اور شیئر و ٹورشن فورسز کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
س16: Stirrups کا بینڈنگ زاویہ کیا ہونا چاہیے؟
جواب:Stirrups کا بینڈنگ زاویہ 1350 ہونا چاہیے۔
س17: ٹائز کی (Ties) تعریف کریں۔
جواب:ٹائز ٹینسل ممبرز ہوتے ہیں جو ری انفورسڈ کنکریٹ اور سٹیل کی ساختوں میں کھینچنے والی قوتوں کا مقابلہ کرتے ہیں اور ساختی عناصر کو اپنی جگہ رکھتے ہیں، خاص طور پر کالمز میں ری انفورسمنٹ کو بند کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
س18: اسٹرٹس (Struts) کی تعریف کریں۔
جواب:اسٹرٹس کمپریسیو ممبرز ہوتے ہیں جو ٹرسز اور دیگر ساختی نظاموں میں ایکسیل کمپریشن کا مقابلہ کرتے ہیں اور بوجھ کو سپورٹس تک منتقل کرتے ہیں۔