س1: فورس/قوت کی تعریف کریں۔
جواب:کسی جسم پر لگنے والی دھکا یا کھینچاؤ فورس کہلاتی ہے۔ فورس کی اکائی نیوٹن (N) ہے۔
س2: اسٹریس کی اقسام کے نام لکھیں۔
جواب:
اقسام درج ذیل ہیں:- ● Direct اسٹریس
- ● کھچاؤ کا اسٹریس (Tensile Stress)
- ● دباؤ کا اسٹریس (Compressive Stress)
- ● Shear اسٹریس
س3: مندرجہ ذیل نظاموں میں اسٹریس کی اکائی لکھیں:
جواب:
| System | Measuring Unit |
|---|
| MKS | kg/m2 |
| CGS | g/cm2 |
| FPS | lbs/ft2 |
| SI | N/m2 |
س4: Axial فورس کی تعریف کریں۔
جواب:
وہ فورس جو کسی جسم کے مرکز پر لگے، Axial فورس کہلاتی ہے۔
س5: Eccentric فورس کی تعریف کریں۔
جواب:
وہ فورس جو جسم کے مرکز سے ہٹ کر لگے، Eccentric فورس کہلاتی ہے۔
س6: اسٹریس کی تعریف کریں۔
جواب:
وہ اسٹریس جو Shear فورس کی وجہ سے پیدا ہو، Shear اسٹریس کہلاتی ہے۔ اس کا فارمولا درج ذیل ہے:
س7: Shear اسٹریس کی تعریف کریں۔
جواب:
وہ اسٹریس جو Shear فورس کے نتیجے میں پیدا ہو، Shear اسٹریس کہلاتی ہے۔ اس کا فارمولا درج ذیل ہے:
س8: کچاؤ والے سٹریس کی تعریف کریں
جواب:
وہ اسٹریس جو کھچاؤ (Tensile Force) کی وجہ سے پیدا ہو، Tensile اسٹریس کہلاتی ہے۔
س9: دباؤ والے سٹریس کی تعریف کریں
جواب:
وہ اسٹریس جو دباؤ (Compressive Force) کی وجہ سے پیدا ہو، Compressive اسٹریس کہلاتی ہے۔
س10: Bending اسٹریس کی تعریف کریں۔
جواب:وہ اسٹریس جو Bending مومنٹ کی وجہ سے پیدا ہو، Bending اسٹریس کہلاتی ہے۔
س11: ایسے مختلف طریقے درج کریں جن سے فورسز ساختی ارکان پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
جواب:
کچھ طریقے درج ذیل ہیں:- کھچاؤ
- دباؤ
- Shearing
- Bending
- Torsion
س12: عام اور خالص بینڈنگ میں فرق کریں۔
جواب:وہ بینڈنگ مومنٹ جو ایسی فورسز سے پیدا ہو جو couple نہ بنائیں، عام بینڈنگ کہلاتی ہے۔
وہ بینڈنگ مومنٹ جو ایسی فورسز سے پیدا ہو جو couple بنائیں، خالص بینڈنگ کہلاتی ہے۔
س13: نیوٹرل سطح کی تعریف کریں۔
جواب:نیوٹرل سطح بیم کی وہ سطح ہوتی ہے جس پر نہ کھچاؤ ہوتا ہے اور نہ دباؤ۔ اس سطح پر فورس اور اس کے اثرات صفر ہوتے ہیں۔
س14: آپ سیکشن ماڈیولس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
جواب:مومینٹ آف انرشیا اور مرکز سے انتہائی ریشہ تک فاصلے کا تناسب سیکشن ماڈیولس کہلاتا ہے۔
س15: بینڈنگ تھیوری کے دو اصول بیان کریں۔
جواب:
دو اصول درج ذیل ہیں:- بیم سیدھی ہوتی ہے
- بیم کا مادہ لچکدار (Elastic) ہوتا ہے
- ہکس کا قانون بیم کے مادے پر لاگو ہوتا ہے
س16: بینڈنگ مساوات بیان کریں۔
جواب:
جہاں:
M = بینڈنگ مومنٹ
I = مومینٹ آف انرشیا
E = ینگس ماڈیولس
R = مڑنے کا رداسس17: ڈائریکٹ فورس کی تعریف کریں۔
جواب:
وہ فورس جو کسی جسم پر عمودی (نارمل) طور پر اثر انداز ہو، ڈائریکٹ فورس کہلاتی ہے۔
س18: شیئر فورس کی تعریف کریں۔
جواب:
وہ فورس جو جسم پر ترچھی (زاویہ دار) طور پر اثر انداز ہو، شیئر فورس کہلاتی ہے۔