س1: Deflection کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
جواب:کسی نقطے کی اپنی اصل جگہ سے ہٹ جانے کو Deflection کہتے ہیں۔ یا
وہ عمودی فاصلے جو حرکت شدہ نقطے اور اس کی اصل جگہ کے درمیان ہو، اسے Deflection کہتے ہیں۔
اس کی علامت “y” ہوتی ہے۔
س2: Beam کے slope کی تعریف کریں۔
جواب:Beam کی اصل جگہ اور اس کے deflection پوائنٹ کے درمیان زاویہ کو beam کا slope کہتے ہیں۔
اس کی علامت θ ہوتی ہے۔
س3: Beam کی stiffness کی تعریف کریں۔
جواب:Beam کی deflection کے خلاف مزاحمت کو stiffness کہتے ہیں۔
س4: Elastic curve کیا ہے؟
جواب:جب beam پر لوڈ لگایا جاتا ہے تو beam موڑ کر curve کی شکل اختیار کر لیتا ہے، اس curve کو elastic curve کہتے ہیں۔
س5: Mohr’s Theorem I کیا ہے؟
جواب:Mohr's theorem I کے مطابق:
“کسی elastic curve پر دو نقطوں کے درمیان slope کا فرق، ان دو نقطوں کے bending moment diagram کے نیٹ ایریا کو EI سے تقسیم کرنے کے برابر ہوتا ہے۔”
س6: Mohr’s Theorem II کیا ہے؟
جواب:Mohr's theorem II کے مطابق:
“کسی elastic curve پر دو نقطوں پر tangent کی vertical reference line کے intersection کی قدر، ان نقطوں کے bending moment diagram کے moment کو reference line کے بارے میں EI سے تقسیم کرنے کے برابر ہوتی ہے۔”
س7: Flexural Rigidity کی تعریف کریں۔
جواب:Young’s Modulus اور Moment of Inertia کے حاصل ضرب کو Flexural Rigidity کہتے ہیں۔
Flexural Rigidity = EI